بھارتی مسلمان نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے سے انکار کردیا

Published On 18 May,2025 06:17 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) بھارتی مسلمان نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی کوشش کے باوجود بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کیا، پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب نے بھارتی میڈیا کو بدحواس کردیا، میڈیا بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے کے لیے بضد ہے، لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرہ لگوانے کے پیچھے مودی کی ہزیمت کو چھپانا ہے،بھارتی میڈیا اور انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں سے یہ رویہ دو قومی نظریے کو سچا ثابت کررہا ہے۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، لیکن اسے کچھ ہاتھ نہیں آرہا۔