تمام سیاست دانوں کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا:مصطفیٰ نوازکھوکھر

Published On 20 May,2025 09:46 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سابق ایم این اے مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ تمام سیاست دانوں کوبیٹھ کرمسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ آن دی فرنٹ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہےکہ جنگ ختم ہوچکی ہے، افواج پاکستان نے بھارت کو بھرپورجواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے طیارے مار گرائے، سیاسی عدم استحکام کی قیمت پاکستانیوں نے ادا کی ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنےکی ضرورت ہے۔

سابق ایم این اے کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دانوں کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا، وزیراعظم نے آرمی چیف کو ان کا کریڈٹ دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کوعوام کی سپورٹ حاصل نہیں ہے، صحت اور تعلیم پرتوجہ دینا ہوں گی۔