راولاکوٹ: (دنیا نیوز) راولاکوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے اعلیٰ مثال قائم کی، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔