گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی نشستوں کے لیے متفقہ قرارداد منظور

Published On 29 May,2025 05:51 pm

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی نشستوں کے لیے متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، سپیکر نے پارلیمان کی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی نشستوں کی منظوری دی جائے۔

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ نشستوں میں اضافہ کرنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت کے پاس اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، میں اسمبلی کی سپیشل کمیٹی بناتا ہوں وہ سفارشات تیار کرے گی۔

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ سفارشات تیار ہونے کے بعد وفاق کو بھیج دی جائیں گی۔