راولپنڈی :(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 7 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والی دو الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج نے ایک سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے حملوں کو پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں میں 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل کا تعلق ضلع مردان سے تھا ، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔
ترجمان پاک نے بتایا کہ جام شہادت نوش کرنے والوں میں 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل کا تعلق ضلع مردان سے تھا ، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع چترال میں ہونے والی ایک اور جھڑپ میں بھی بھارتی سرپرستی میں موجود ایک خوارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خوارج کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔