واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر بحیثیت قوم فخر ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی پالیسی سازوں، سفارتکاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کرے گا، پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا۔
رضوان سعید شیخ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود معاشی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل جیسے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔
پاکستان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو موافق ماحول اور مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بحیثیت سفیر معاشی تعلقات کا فروغ اولین ترجیح ہے۔