اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان جولائی میں آذربائیجان میں ہونے والے ای سی او سمٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
بات چیت کے دوران ای سی او اجلاس کی تفصیلات، شرکاء اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے کہ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔