ہری پور: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عمرایوب کی نااہلی کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، کیس کی سماعت 4 جون کو ہوگی، کیس میں مدمقابل امیدوار بابر نواز خان کے وکیل بیرسٹر شرجیل ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔
خیال رہے بابر نواز خان نے بیرون ملک پراپرٹی، مختلف کمپنیوں کی ملکیت، کھاتے اور اقامہ ظاہر نہ کرنے پرعمر ایوب کے خلاف پٹیشن دائر کی جبکہ انتخابات میں دھاندلی کا ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔