اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ڈائریکٹرجنرل سائبرکرائم وقارالدین سید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےطلال چودھری کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کا مقصد کسی صحافی کی آوازکودبانا نہیں ہے، پیکا ایکٹ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت میں ہم سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنا چاہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید دورکےتقاضوں کےمطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہو گا، سائبرکرائم ونگ نےایک بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، سائبرکرائم ونگ کا مقصد کسی کی آوازکودبانا نہیں ہے، ہرضلع میں سائبرکرائم ونگ کا دفتربنانا چاہتے ہیں۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ سائبرکرائم ونگ کو روزانہ کی بنیاد پرشکایات موصول ہورہی ہیں، سائبرکرائم ونگ نےایک بڑا نیٹ ورک پکڑ ہے، گینگ مظفرآباد میں بچوں کےجنسی استحصال میں ملوث تھا،بچوں کی ویڈیوزکوڈارک ویب پربیچا جاتا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ
ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ وقارالدین سید نے کہا کہ جرمن شہری سرغنہ ہے جس کی گرفتاری کےلیےاقدامات کیےجا رہےہیں، بچوں کی ویڈیوزکوعالمی مارکیٹ میں بیچا جاتا ہے،اس دھندے میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ویڈیوزکو وٹس ایپ اورٹیلی گرام کے ذریعے بھیجا جاتا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرپول کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، بچوں کےجنسی استحصال پرسزا میں اضافہ کیا گیا ہے۔