اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان،اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کےآئندہ اجلاس کی میزبانی کے منتظرہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ اٹلی کےقومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، حکومت اورعوام کی جانب سےاٹلی کےعوام کومبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تجارت،سرمایہ کاری اورتعلیم کےشعبےمیں دونوں ملکوں کےبہترین تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے75سال پرمحیط سفارتی تعلقات ہیں، علاقائی کشیدگی کےباوجود اٹلی کے وزیرداخلہ کا دورہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دونوں ملک سیاسی اوراقتصادی معاملات میں باقاعدہ مکالمےکےخواہاں ہیں، پاکستان،اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کےآئندہ اجلاس کی میزبانی کےمنتظرہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا تجارت اورمعیشت کےمیدان میں اہم شراکت دارہے، دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالرسے تجاوز کرنا خوش آئند ہے، اٹلی یورپی یونین میں پاکستانی طلبا کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 3500پاکستانی طلبا اس وقت اٹلی میں تعلیم حاصل کررہےہیں، باہمی فائدہ مند شراکت داری کومضبوط بنانےمیں اٹلی کی سفیرکی انتھک کوششیں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ3500پاکستانی طلبا اس وقت اٹلی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، باہمی فائدہ مند شراکت داری کومضبوط بنانےمیں اٹلی کی سفیرکی انتھک کوششیں قابل ستائش ہیں۔