کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں آنے والے زلزلے کے باعث جیل سے فرار ہونے والے مزید 15 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق دوبارہ گرفتار کئے گئے قیدیوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے جبکہ 111 قیدی تاحال مفرور ہیں۔
جیل حکام کا بتانا ہے کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کیلئے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔