پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت سپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے۔
اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پراسیکیوشن سروس آئین کے افعال اور اختیارات کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق اسمبلی میں چیرٹیز ترمیمی بل، لیگل ایڈ، سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، آسان کاروبار اور دیگر ترمیمی بل پیش کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا سزا ترمیمی بل کیلئے تحریک بھی پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں کمیشن آف وومن سٹیٹس کے ترمیمی بل کو زیر غور لانے کیلئے تحریک پیش کی جائے گی، کمیشن آف وومن کے ترمیمی بل کو پاس کرنے کے لئے تحریک بھی پیش ہو گی جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بحث بھی کی جائے گی۔