لاہور:(دنیا نیوز) ماہرامورمشرق وسطیٰ ڈاکٹر قندیل عباس نے کہا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن جھکنےکو تیار نہیں۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرقندیل عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےایران بارےتمام اندازےغلط ثابت ہوئے، اسرائیل چاہتا ہےکہ امریکا جنگ میں شامل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پردباؤڈالا جارہا ہےلیکن جھکنےکوتیارنہیں، ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد نظرآرہی ہے، مسلم ممالک میں بھی اسرائیل کےخلاف نفرت بڑھ رہی ہے،ایران کے خلاف ساری پلاننگ امریکا کی ہے۔
ماہرامورمشرق وسطیٰ اس وقت ایران اورپاکستان میں یونٹی نظرآرہی ہے، ایران کےسرکاری ٹی وی کی عمارت پرحملہ کیا گیا ہے، یہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔