پاکستان کی اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری

Published On 19 June,2025 10:52 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، اور پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان مطابق ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو پرزور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

علاوہ ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شہری پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں، اور کسی بھی مشکل کی صورت میں آگاہ کریں۔