اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق

Published On 20 June,2025 10:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا نے پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی بحری جہاز کیساتھ مشق میں پاک بحریہ کا بحری جہاز اور ائیر کرافٹ شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی آپریشنل استعداد اور باہمی تعاون میں اضافہ تھا، گزشتہ برس اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اطالوی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان باقاعدگی سے آمد دونوں ممالک کے بڑھتے بحری تعاون کی علامت ہے۔