اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس 33وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں نے مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
اجلاس کےدوران وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے 9ہزار 951ارب22کروڑ سے زائد کے 136 مطالبات زر منظور کرلیے گئے، اپوزیشن کی ساڑھے 7سو سے زائد کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔
اسی طرح غذائی تحفظ ڈویژن کے 34 ارب 4 کروڑ کے تین مطالبات زر منظور، کٹوتی کی 98 تحاریک مسترد کیں، آج کے اجلاس میں چار وزارتوں اور ڈویژنوں کے4ہزار814 ارب روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کل فنانس بل کی منظوری دے گی جب کہ اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔