گلیشئر پگھلنے سے ہنزہ کے ندی نالوں، عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح بلند، سیلابی صورتحال پیدا

Published On 26 June,2025 01:05 am

ہنزہ: (دنیا نیوز) گلیشئر پگھلنے سے ہنزہ کے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔

عطا آباد جھیل میں داخل ہونے والے نالے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق عطا آباد جھیل کے کنارے قائم ہوٹل سیلاب کی زد میں آگیا، سیلابی ریلے سے ہوٹل کی دیوار کو جزوی نقصان ہوا،سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور دریاؤں کے پانی میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔