3 روزہ شندور فیسٹیول کا اختتام، چترال کی پولو ٹیم پھر بازی لے گئی

Published On 23 June,2025 01:15 am

چترال: (دنیا نیوز) دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں 3 روزہ پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔

چترال کی ٹیم ایک بار پھر بازی لے گئی، فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، 2011 کے بعد چترال کی ٹیم ایونٹ کی مسلسل فاتح ہے۔

بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بھی شندور میلے میں شرکت کی۔