شہباز شریف سے صدر ن لیگ آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Published On 27 June,2025 08:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے، شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور جماعتی معاملات سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔