اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر کے کردار سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔
شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعظم اور سیکرٹری روبیو کا تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔