پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان قواعد کی خلاف ورزی پر معطل

Published On 28 June,2025 10:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26 ارکان اسمبلی کو قواعد کی سنگین خلاف ورزی کے الزام پر معطل کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کیا گیا، اپوزیشن اراکین پر قواعد کی سنگین خلاف ورزی، ایوان میں ہلڑ بازی، ایجنڈا پیپرز پھاڑنے، نعرے بازی کا الزام ہے، رول 210 کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، قواعد 223، 210 کی خلاف ورزی کی گئی، ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے معطل ہونے والے 26 ارکان میں  ملک فہد مسعود ، محمد تنویر اسلم ، سید رفعت محمود ، یاسر محمود قریشی ، کلیم اللہ خان ، محمد انصر اقبال ، علی آصف ، ذوالفقار علی ، احمد مجتبیٰ چوہدری ، شاہد جاوید ، محمد اسماعیل ، خیال احمد ، شہباز احمد ، طیب رشید ، امتیاز محمود ، علی امتیاز ، سردار راشد طفیل ، رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، خالد زبیر نثار، چودھری محمد اعجاز شفیع، ایمان کنول ، محمد نعیم ، سجاد احمد ، رانا اورنگ زیب ، شہباز امیر ، اسامہ اصغر علی گجر شامل ہیں۔