اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر آذربائیجان جائیں گے۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں 3 اور 4 جولائی کو شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
ترجمان وزیر اعظم کے مطابق شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، وزیراعظم دیگر رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔