قصور: (دنیا نیوز) شہر و گردونواح میں موسلا دھار بارش میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
نور پور میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوا، ہری کے نول میں دروازے میں کرنٹ آنے سے 55 سالہ سلام بی بی جاں دم توڑ گئی۔
ریسکیو عملہ کے مطابق نفیس کالونی میں کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث 9 سالہ محمد علی زخمی ہو گیا۔