خیبرپختونخوا: حکومتی اراکین کو مختلف محکموں کے پارلیمانی سیکرٹریز کی ذمہ داریاں تفویض

Published On 09 July,2025 05:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کو مختلف محکموں کے پارلیمانی سیکرٹریز کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔

صوبائی محکمہ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی ہدایت پر اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق میاں محمد عمر کاکاخیل پارلیمانی سیکرٹری برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مقرر ہو گئے۔

رکن اسمبلی علی شاہ ہاؤسنگ ، اختر علی کو قانون و پارلیمانی امور ، حامد الرحمان کو معدنیات تفویض کیا گیا ہے۔

سلطان روم کو اوقاف مذہبی امور، محمد نعیم زراعت، گل ابراہیم خان کو محکمہ سیاحت تفویض کیا گیا ہے۔