بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے چین کی وزیر اطلاعات اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن کی ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ مس کاؤ شو من کے درمیان ملاقات ہوئی، مس کاؤ شو من نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ کی پارٹی سیکرٹری اور وزیر بھی ہیں، ملاقات کے دوران میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے میڈیا شعبے میں شراکت کو باہمی اعتماد اور دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیا، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے نمٹنے کیلئے مشترکہ نشریاتی منصوبوں کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے۔