پشاور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ سوات واقعے کی انکوائری رپورٹ میں انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب میں پھنسے افراد چیخ و پکار کرتے رہے بدقسمتی سے بچایا نہ جا سکا، متاثرہ خاندان مدد کیلئے پکارتا رہا مگر کوئی نہ پہنچا، یہ خیبرپختونخوا حکومت کی نااہلی ہے۔
ہمایوں خان کا کہنا تھاکہ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں سفارش پر لوگ بھرتی کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔