وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Published On 15 July,2025 06:15 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر چیلنج کردیا اور اسلام آبادہائیکورٹ کے حکمنامے کے خلاف اپیل دائر کردی، 16 مئی کو ہائیکورٹ نے فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم منظور کی تھی۔

اپیل میں کہا گیا کہ فوزیہ صدیقی کی اصل درخواست والی استدعا پر عمل ہوچکا ہے، عافیہ صدیقی سے متعلق کونسل رسائی بھی دی جا چکی، درخواست میں ترامیم سے کیس کو طول دیا جارہا ہے۔

حکومتی اپیل میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے سکوپ سے باہر جا کرکارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔