مون سون سپیل: سندھ میں بارشوں کا سلسلہ آج شروع ہونے کا امکان

Published On 18 July,2025 10:41 am

کراچی: (رطابہ عروس) محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج دادو سے شروع ہو گا، اس کے علاوہ سکھر، عمر کوٹ، تھر پارکر، بدین، سجاول، کراچی، میر پور خاص، لاڑکانہ، نواب شاہ، شکار پور اور جیکب آباد میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان سمیت بالائی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے، دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔