اسلام آباد: (دنیا نیوز) راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سپل ویز کھول دیئے گئے۔
اسلام آباد میں حالیہ موسلادھار بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1748.40 فٹ کی سطح تک پہنچ گیا، ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائے گا۔
راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں چشمہ، تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔