سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا بل پیش

Published On 22 July,2025 01:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا حد عمر بل 2025ء سینیٹ میں پیش کر دیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

بل میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی کی تجویز ہے، نابالغ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس روکنے کی ذمہ داری کمپنیوں پر عائد ہوگی، قانون کی خلاف ورزی پر 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بل کے متن کے مطابق نابالغ صارف کو سوشل میڈیا تک رسائی دینے پر 6 ماہ قید کی سزا ہوگی، پی ٹی اے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرے گی، پی ٹی اے کو قواعد و ضوابط بنانے کا اختیار حاصل ہو گا۔