اسلام آباد ہائی کورٹ: آئندہ ہفتے 2 ڈویژن اور 9 سنگل بنچز دستیاب

Published On 26 July,2025 11:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے دو ڈویژن بنچز اور 9 سنگل بنچز دستیاب ہوں گے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کی منظوری چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے دے دی۔

پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا جبکہ دوسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان شامل ہوں گے، اس کے علاوہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار یکم اگست سے دستیاب ہوں گے۔

روسٹر کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر 28 جولائی سے 31 جولائی تک دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان بھی 28 جولائی سے 31 جولائی تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 جولائی سے یکم اگست تک کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔