توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ آگیا

Published On 24 July,2025 05:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔

عدالت نے کمیشن دینے کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ معطل کر دیا، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کر دیا۔