بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے: لیاقت بلوچ

Published On 29 July,2025 05:26 pm

لاہور:(دنیا نیوز) نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے منصورہ مرکز میں لیاقت بلوچ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد جانےدیا جائے،حکومت اگرگرفتارکرتی ہےتوکرلے، یہاں چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوبلوچستان سےاپنےحقوق کےلیےنکلےتھے، بلوچستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی فون پربات کی، مریم نواز نےکہا وفاق کی سطح پراعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائےگی۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ لانگ مارچ طےشدہ پلان کےمطابق آگے بڑھے گا، ہمیں ملک میں سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرقانون صہیب بھرت اور سلمان رفیق شریک تھے جب کہ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اورہدایت الرحمان بلوچ شریک ہوئے، لیکن تاحال مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے اور جماعت اسلامی منصورہ سے’حق دو بلوچستان مارچ‘ نکالنے کے مطالبے پرڈٹ گئی۔