خیبرپختونخوا میں سینیٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا

Published On 30 July,2025 03:21 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی نے خواتین نشست پر مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

ٹکٹ پارٹی کے سرپرست بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جاری کیا گیا، پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔