پاک بحریہ کے پی این ایس شمشیر کی امریکی بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشق

Published On 30 July,2025 06:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کی شمالی بحر ہند میں امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشق کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق ) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ کی مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا تھا، اس طرح کی مشقیں میری ٹائم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔