کے پی ہاؤس اسلام آباد میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

Published On 31 July,2025 11:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا (کے پی) ہاؤس اسلام آباد کے ایس ون بلاک کی بیسمنٹ میں بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے پی ہاؤس کے مہمانوں کے لیے مختص ایس بلاک کی بیسمنٹ میں لگی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ ایس بلاک کو احتیاطی طور پر خالی کروا لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کے پی ہاؤس کا یہ بلاک مہمانوں کی رہائش کے لیے استعمال ہوتا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا اور عمارت کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔