اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔