پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے

Published On 03 August,2025 07:31 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔

این ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے، دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا،حکام  نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔