سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر اضافہ

Published On 08 August,2025 06:58 pm

اسلام آباد:( دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہونے لگا۔

چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے عہدے سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں 60 ہزار کے قریب مقدمات زیر التواء تھے، مقدمات کی تعداد مارچ 2025 میں کم ہو کر 55 ہزار تک پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں اب زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مقدمات کی تعداد 57153 تک پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں چھٹیوں کے دوران زیر التواء مقدمات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔