حیدر آباد: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے

Published On 11 August,2025 09:40 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ مہران پل کے قریب پیش آیا جہاں دونوں نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے، ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ علی مگسی اور 17 سالہ محمد کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو کے غوطہ خوروں نے ایک نوجوان کی لاش نکال لی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔