سرکاری حج سکیم کے تحت 91 ہزار 300 درخواستیں جمع

Published On 12 August,2025 06:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی، دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔

سرکاری حج سکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت موجود ہے، درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق پانچ لاکھ یا ساڑھے پانچ لاکھ کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔