شیری رحمان کا حکومتی اداروں میں 6 ٹریلین خسارے کی جوابدہی کا مطالبہ

Published On 13 August,2025 03:27 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے حکومتی اداروں میں 6 ٹریلین خسارے کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے حکومتی ملکیتی اداروں میں 6 ٹریلین کے خسارے پر ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ری انشورنس کمپنی کے سی ای او کی مراعات 335 ملین روپے تین سال کے دوران ہیں۔

شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کا اس سے لینا دینا نہیں لیکن جب اس قدر عوامی پیسہ ہو اس کا آڈٹ ہونا چاہئے، یہ عوامی پیسہ ہے اس کی جوابدہی بھی ہر صورت میں ہونی چاہئے۔