دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، کئی مقامات پر پانی دیہاتوں میں داخل

Published On 14 August,2025 08:16 pm

قصور: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی، کئی مقامات پر پانی دیہاتوں میں داخل ہوچکا ہے۔

ترجمان ایرگیشن ڈیپارمنٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ نواحی گاؤں چندا سنگھ والا میں پانی داخل ہونے سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ستلج میں پانی آنے سے نچلے درجے کا سیلاب آ چکا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، پانی کا بہاؤ 80 ہزار کیوسک کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ہو گا۔