اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 15, 2025
نیٹلی بیکر نے کہا کہ تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہوں جنہوں نے اس المناک سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔
امریکی ناظم الامور نے کہا ہے کہ میری ٹیم اور میں اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔