پشاور:(دنیا نیوز) ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں خیبرپختونخوا کابینہ اراکین، سیکرٹریز ،پولیس اہلکار سمیت دیگر افسران اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔
واضح رہے گزشتہ روز باجوڑ سیلابی صورتحال کے بعد ریسکیو آپریشن حصہ لینے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، جس سے دو پائلٹس اور عملے سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے تھے۔