پشاور: (دنیا نیوز) ڈی جی ریسکیو طیب عبداللہ نے کہا ہے کہ بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں 1800 ریسکیو اہلکار سرگرم ہیں اور جاں بحق 313 افراد میں سے 300 لاشیں ریکور کر لی گئی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ریسکیو کے 176 سٹیشن ہیں، دریاؤں کے کنارے مزید 60 ریسکیو کے پوائنٹ بنائے گئے ہیں، ہمارے غوطہ خوروں کی تعداد 246 ہو چکی ہے، صوبے بھر سے 5210 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قریبی اضلاع کے ریسکیو اہلکاروں کو بھی متاثرہ علاقوں بھیجا گیا ہے، بونیر میں خدشہ ہے کہ وہاں ابھی تک 150 لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، شانگلہ میں بھی جائزہ لیا جا رہا ہے وہاں بھی ملبے تلے دبے افراد کا خدشہ ہے، ریسکیو کی جو گاڑیاں پنجاب میں پھنسی ہوئی ہیں، ان کی صوبے کو شدید ضرورت ہے۔
ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ اس موقع پر بڑے بھائی کا کردار ادا کریں۔