پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ متاثرین کی مدد ہمارا حق ہے،امید ہے وفاق بھی ذمہ داری پوری کرے گا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والوں گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے، سوات میں ہر محکمہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادیوں کو پانی سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعظم اور وزرا نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے، پوری امید کرتےہیں کہ وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ تجاوزات آج سے نہیں کئی سالوں سے ہے،تجاوزات کے حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،ڈیرہ اسماعیل خان میں تجاوزات کےخلاف مثالی آپریشن ہوا ہے، ڈی آئی خان جیسا تجاوزات آپریشن پورے صوبے میں کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شہری قبضوں،تجاوزات سےگریزکریں اورحکومت سےتعاون کریں، متاثرین کےتمام نقصانات کا حکومت ازالہ کرے گی، متاثرین کی مدد ہمارا حق ہے،اسی طرح وفاق کی بھی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سےزیادہ نقصان بونیرمیں ہوا، خیبرپختونخوا کےلوگ مطمئن رہیں، وفاق مدد کرے یا نہ کرے ہمارے پاس وسائل موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میرے تمام پارلیمنٹریز متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، اس حوالےسےمیرے پاس ویڈیوآرہی ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تنقید کےبجائےریسکیوکرنےوالوں کوسراہا جائے، کمشنر،ڈی سی خود متاثرہ علاقوں میں مدد کررہےہیں، سیلاب قدرت کی طرف سےآزمائش ہے، جب پانی کو جگہ نہیں ملتی تووہ باہرنکل کرزیادہ نقصان کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کریں گے، فوج بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے، فوج کی جانب سے ہمیں مزید2ہیلی کاپٹرز دیے گئے ہیں۔