پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن، کاغذات جمع کرانے والے حتمی امیدوار سامنے آگئے

Published On 20 August,2025 05:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا معاملہ، سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم، تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مسلم لیگ ن سے رانا ثناء اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، رانا ثناء اللہ کے داماد احمد شہریار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی ٹی آئی کے نا اہل سینیٹر اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز چودھری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز تھا۔

امیدواروں کی عبوری فہرست 21 اگست کو جاری کی جائے گی، 23 اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں 9 ستمبر کو انتخاب ہوگا، اعجاز چودھری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی نشست خالی ہوئی تھی۔