اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی وزیر خارجہ کا دورہ، آج رات پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ نور خان ایئربیس کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، چینی وزیر خارجہ کل پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شریک ہونگے۔
چینی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ چھٹے وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ 21 اگست کو ہوگا۔