راولپنڈی: (دنیا نیوز) نیب راولپنڈی نے شہریوں سے فراڈ کرنے والی کمپنی کے ساڑھے 17 ہزار متاثرین کو ادائیگیاں شروع کردیں۔
متاثرین میں رقوم کے چیک کی تقسیم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، نیب نے معاملے کی تحقیقات 5 فروری 2021ء کو شروع کیں، ملزموں کے 56 بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کو منجمد کیا گیا، قانونی کارروائیوں کے نتیجے میں 7.3 ارب روپے کی ریکوری کا عمل شروع کیا گیا۔
چیئرمین نیب نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ آئندہ متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے کیلئے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، رقم متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کر دی جائے گی۔